بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے الزام لگایا ہے کہ مرکز
میں حکمراں نریندر مودی کی حکومت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے
ایجنڈے پر چل کر ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے۔محترمہ مایاوتی نے آج کہا کہ
بی ایس پی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یکساں سول کوڈ، تین طلاق،
لَو جہاد، گائے کے تحفظ جیسے حساس مسائل پر خوف اور دہشت کا ماحول پیدا
کرنے میں مصروف ہے۔